Sahih al-Bukhari Hadith number: 72

Sahih al-Bukhari Hadith number: 72

کتاب: علم کا بیان

Book: Statement of Knowledge

باب: علم میں سمجھداری سے کام لینے کے بیان میں

Chapter: Knowing how to use the language to explain it

حدیث نمبر: 72

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ قَالَ لِي ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ صَحِبْتُ ابْنَ عُمَرَ إِلَی الْمَدِينَةِ فَلَمْ أَسْمَعْهُ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا حَدِيثًا وَاحِدًا قَالَ کُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأُتِيَ بِجُمَّارٍ فَقَالَ إِنَّ مِنْ الشَّجَرِ شَجَرَةً مَثَلُهَا کَمَثَلِ الْمُسْلِمِ فَأَرَدْتُ أَنْ أَقُولَ هِيَ النَّخْلَةُ فَإِذَا أَنَا أَصْغَرُ الْقَوْمِ فَسَکَتُّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هِيَ النَّخْلَةُ

ترجمہ

 ہم سے علی  (بن مدینی)  نے بیان کیا، ان سے سفیان نے، ان سے ابن ابی نجیح نے مجاہد کے واسطے سے نقل کیا، وہ کہتے ہیں کہ  میں عبداللہ بن عمر (رض) کے ساتھ مدینے تک رہا، میں نے  (اس)  ایک حدیث کے سوا ان سے رسول اللہ  ﷺ  کی کوئی اور حدیث نہیں سنی، وہ کہتے تھے کہ ہم رسول اللہ  ﷺ  کی خدمت میں حاضر تھے کہ آپ  ﷺ  کے پاس کھجور کا ایک گابھا لایا گیا۔  (اسے دیکھ کر)  آپ  ﷺ  نے فرمایا کہ درختوں میں ایک درخت ایسا ہے اس کی مثال مسلمان کی طرح ہے۔  (ابن عمر (رض) کہتے ہیں کہ یہ سن کر)  میں نے ارادہ کیا کہ عرض کروں کہ وہ  (درخت)  کھجور کا ہے مگر چونکہ میں سب میں چھوٹا تھا اس لیے خاموش رہا۔  (پھر)  رسول اللہ  ﷺ  نے خود ہی فرمایا کہ وہ کھجور ہے۔   

Translation

Narrated Ibn Umar (RA): We were with the Prophet ﷺ and a spadix of date-palm tree was brought to him. On that he said, "Amongst the trees, there is a tree which resembles a Muslim." I wanted to say that it was the date-palm tree but as I was the youngest of all (of them) I kept quiet. And then the Prophet ﷺ said, "It is the date-palm tree."

Comments

Popular posts from this blog

Sahih al-Bukhari Hadith number: 131

Sahih al-Bukhari Hadith number: 172

Sahih al-Bukhari Hadith number: 87