Sahih al-Bukhari Hadith number: 129
Sahih al-Bukhari Hadith number: 129
کتاب: علم کا بیان
Book: Statement of Knowledge
باب: اس بارے میں کہ علم کی باتیں کچھ لوگوں کو بتانا اور کچھ لوگوں کو نہ بتانا اس خیال سے کہ ان کی سمجھ میں نہ آئیں گی (یہ عین مناسب ہے)۔
Chapter: Chapter: About telling the things of knowledge to some people and not telling them to others, thinking that they will not understand (this is just right).
حدیث نمبر: 129
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا قَالَ ذُکِرَ لِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِمُعَاذٍمَنْ لَقِيَ اللَّهَ لَا يُشْرِکُ بِهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ قَالَ أَلَا أُبَشِّرُ بِهِ النَّاسَ قَالَ لَا إِنِّي أَخَافُ أَنْ يَتَّکِلُوا
ترجمہ
ہم سے مسدد نے بیان کیا، ان سے معتمر نے بیان کیا، انہوں نے اپنے باپ سے سنا، انہوں نے انس (رض) سے سنا، وہ کہتے ہیں کہ مجھ سے بیان کیا گیا کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک روز معاذ (رض) سے فرمایا کہ جو شخص اللہ سے اس کیفیت کے ساتھ ملاقات کرے کہ اس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کیا ہو، وہ (یقیناً ) جنت میں داخل ہوگا، معاذ بولے، یا رسول اللہ ! کیا میں اس بات کی لوگوں کو بشارت نہ سنا دوں ؟
آپ ﷺ نے فرمایا نہیں، مجھے خوف ہے کہ لوگ اس پر بھروسہ کر بیٹھیں گے۔
Translation
Narrated Anas (RA): I was informed that the Prophet ﷺ had said to Muadh, "Whosoever will meet Allah without associating anything in worship with Him will go to Paradise." Muadh asked the Prophet, "Should I not inform the people of this good news?" The Prophet ﷺ replied, "No, I am afraid, lest they should depend upon it (absolutely)."
تشریح
description

Comments
Post a Comment