Sahih al-Bukhari Hadith number: 183

Sahih al-Bukhari Hadith number: 183

کتاب: وضو کا بیان

Book: Description of ablution

باب: بے وضو ہونے کی حالت میں تلاوت قرآن کرنا وغیرہ اور جو جائز ہیں ان کا بیان۔

Chapter: Reciting the Qur'an in the state of ablution, etc. and the description of what is permissible

حدیث نمبر: 183

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ کُرَيْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ بَاتَ لَيْلَةً عِنْدَ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ خَالَتُهُ فَاضْطَجَعْتُ فِي عَرْضِ الْوِسَادَةِ وَاضْطَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَهْلُهُ فِي طُولِهَا فَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی إِذَا انْتَصَفَ اللَّيْلُ أَوْ قَبْلَهُ بِقَلِيلٍ أَوْ بَعْدَهُ بِقَلِيلٍ اسْتَيْقَظَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَلَسَ يَمْسَحُ النَّوْمَ عَنْ وَجْهِهِ بِيَدِهِ ثُمَّ قَرَأَ الْعَشْرَ الْآيَاتِ الْخَوَاتِمَ مِنْ سُورَةِ آلِ عِمْرَانَ ثُمَّ قَامَ إِلَی شَنٍّ مُعَلَّقَةٍ فَتَوَضَّأَ مِنْهَا فَأَحْسَنَ وُضُوئَهُ ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَقُمْتُ فَصَنَعْتُ مِثْلَ مَا صَنَعَ ثُمَّ ذَهَبْتُ فَقُمْتُ إِلَی جَنْبِهِ فَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَی عَلَی رَأْسِي وَأَخَذَ بِأُذُنِي الْيُمْنَی يَفْتِلُهَا فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ أَوْتَرَ ثُمَّ اضْطَجَعَ حَتَّی أَتَاهُ الْمُؤَذِّنُ فَقَامَ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّی الصُّبْحَ

ترجمہ

 ہم سے اسماعیل نے بیان کیا، کہا مجھ سے امام مالک نے مخرمہ بن سلیمان کے واسطے سے نقل کیا، وہ کریب ابن عباس (رض) کے آزاد کردہ غلام سے نقل کرتے ہیں کہ عبداللہ بن عباس (رض) نے انہیں خبر دی کہ  انہوں نے ایک رات رسول اللہ  ﷺ  کی زوجہ مطہرہ اور اپنی خالہ میمونہ (رض) کے گھر میں گزاری۔  (وہ فرماتے ہیں کہ)  میں تکیہ کے عرض  (یعنی گوشہ)  کی طرف لیٹ گیا اور رسول اللہ  ﷺ  اور آپ کی اہلیہ نے  (معمول کے مطابق)  تکیہ کی لمبائی پر  (سر رکھ کر)  آرام فرمایا۔ رسول اللہ  ﷺ  سوتے رہے اور جب آدھی رات ہوگئی یا اس سے کچھ پہلے یا اس کے کچھ بعد آپ بیدار ہوئے اور اپنے ہاتھوں سے اپنی نیند کو دور کرنے کے لیے آنکھیں ملنے لگے۔ پھر آپ نے سورة آل عمران کی آخری دس آیتیں پڑھیں، پھر ایک مشکیزہ کے پاس جو  (چھت میں)  لٹکا ہوا تھا آپ کھڑے ہو گئے اور اس سے وضو کیا، خوب اچھی طرح، پھر کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے۔ ابن عباس (رض) کہتے ہیں میں نے بھی کھڑے ہو کر اسی طرح کیا، جس طرح آپ  ﷺ  نے وضو کیا تھا۔ پھر جا کر میں بھی آپ کے پہلوئے مبارک میں کھڑا ہو گیا۔ آپ نے اپنا داہنا ہاتھ میرے سر پر رکھا اور میرا دایاں کان پکڑ کر اسے مروڑنے لگے۔ پھر آپ نے دو رکعتیں پڑھیں۔ اس کے بعد پھر دو رکعتیں پڑھیں۔ پھر دو رکعتیں پڑھیں۔ پھر دو رکعتیں، پھر دو رکعتیں، پھر دو رکعتیں پڑھ کر اس کے بعد آپ نے وتر پڑھا اور لیٹ گئے، پھر جب مؤذن آپ  ﷺ  کے پاس آیا، تو آپ نے اٹھ کر دو رکعت معمولی  (طور پر)  پڑھیں۔ پھر باہر تشریف لا کر صبح کی نماز پڑھی۔   

Translation

Narrated Abdullah bin Abbas (RA): that he stayed overnight in the house of Maimuna the wife of the Prophet, his aunt. He added: I lay on the bed (cushion transversally) while Allahs Apostle ﷺ and his wife lay in the length-wise direction of the cushion. Allahs Apostle ﷺ slept till the middle of the night, either a bit before or a bit after it and then woke up, rubbing the traces of sleep off his face with his hands. He then, recited the last ten verses of Sura Al-Imran, got up and went to a hanging water-skin. He then performed the ablution from it and it was a perfect ablution, and then stood up to offer the prayer. I, too, got up and did as the Prophet ﷺ had done. Then I went and stood by his side. He placed his right hand on my head and caught my right ear and twisted it. He prayed two Rakat then two Rakat and two Rakat and then two Rakat and then two Rakat and then two Rakat (separately six times), and finally one Raka (the Witr). Then he lay down again in the bed till the Muadhdhin came to him where upon the Prophet ﷺ got up, offered a two light Rakat prayer and went out and led the Fajr prayer

 

ابن بطال نے عنوان سے حدیث بالا کی مطابقت بایں الفاظ ظاہر کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سو کر اٹھے اور وضو سے پہلے ہی سورہ آل عمران کی دس آیات تلاوت فرمائیں ۔ اس سے معلوم ہوا کہ وضو کیے بغیر قرآنی آیات تلاوت کرنا صحیح ہے

 (شرح ابن بطال: 279/1)

 Ibn Batal has shown the compatibility of the above hadith with the two words that the Messenger of Allah, may God bless him and grant him peace, wakes up and recites ten verses of Surah Aal Imran before ablution.  From this it was found that reciting Quranic verses without performing ablution is correct

 (Ibn Battel’s explanation: 279/1)

Comments

Popular posts from this blog

Sahih al-Bukhari Hadith number: 131

Sahih al-Bukhari Hadith number: 172

Sahih al-Bukhari Hadith number: 87