Sahih al-Bukhari Hadith number: 103

Sahih al-Bukhari Hadith number: 103

کتاب: علم کا بیان

باب: اس بارے میں کہ ایک شخص کوئی بات سنے اور نہ سمجھے تو دوبارہ دریافت کر لے تاکہ وہ اسے (اچھی طرح) سمجھ لے، یہ جائز ہے

حدیث نمبر: 103

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ أَخْبَرَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْکَةَ أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَتْ لَا تَسْمَعُ شَيْئًا لَا تَعْرِفُهُ إِلَّا رَاجَعَتْ فِيهِ حَتَّی تَعْرِفَهُ وَأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ حُوسِبَ عُذِّبَ قَالَتْ عَائِشَةُ فَقُلْتُ أَوَلَيْسَ يَقُولُ اللَّهُ عَزَّوَجَلَّ فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا قَالَتْ فَقَالَ إِنَّمَا ذَلِکِ الْعَرْضُ وَلَکِنْ مَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ يَهْلِکْ

ترجمہ

 ہم سے سعید بن ابی مریم نے بیان کیا، انہیں نافع بن عمر نے خبر دی، انہیں ابن ابی ملیکہ نے بتلایا کہ  رسول اللہ  ﷺ  کی بیوی عائشہ (رض) جب کوئی ایسی باتیں سنتیں جس کو سمجھ نہ پاتیں تو دوبارہ اس کو معلوم کرتیں تاکہ سمجھ لیں۔ چناچہ  (ایک مرتبہ)  نبی کریم  ﷺ  نے فرمایا کہ جس سے حساب لیا گیا اسے عذاب کیا جائے گا۔ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ  (یہ سن کر)  میں نے کہا کہ کیا اللہ نے یہ نہیں فرمایا کہ عنقریب اس سے آسان حساب لیا جائے گا ؟ رسول اللہ  ﷺ  نے فرمایا کہ یہ صرف  (اللہ کے دربار میں)  پیشی کا ذکر ہے۔ لیکن جس کے حساب میں جانچ پڑتال کی گئی  (سمجھو)  وہ غارت ہوگیا۔   

Translation

Narrated Ibn Abu Mulaika (RA): Whenever  Aisha (RA) (the wife of the Prophet ﷺ) heard anything which she did not understand, she used to ask again till she understood it completely. Aisha (RA) said: "Once the Prophet ﷺ said, "Whoever will be called to account (about his deeds on the Day of Resurrection) will surely be punished." I said, "Doesnt Allah say: "He surely will receive an easy reckoning." (84.8) The Prophet ﷺ replied, "This means only the presentation of the accounts but whoever will be argued about his account, will certainly be ruined."

Comments

Popular posts from this blog

Sahih al-Bukhari Hadith number: 131

Sahih al-Bukhari Hadith number: 172

Sahih al-Bukhari Hadith number: 87